پاکستان سنی تحریک کوئٹہ بلوچستا ن کے زیر اہتمام مرکزی رہنماء علی بلوچ کی قیادت میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی

بدھ 1 مئی 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان سنی تحریک کوئٹہ بلوچستا ن کے زیر اہتمام مرکزی رہنماء علی بلوچ کی قیادت میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کو چاہئے کہ اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کو مد نظر رکھتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں ، بزرگوں ، جوانوں کو شہید کرکے ظلم کی ایک نئی داستان شروع کی ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد کی منظوری کے باوجود اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھی ہے اور 56 اسلامی ممالک کی بے حسی اور زیادہ تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں کررہے حکومتی سطح پر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں