ڈپٹی کمشنر پشین نے سیکورٹی خدشات پر جمعیت علماء اسلام کو 20اپریل کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین نے سیکورٹی خدشات کی بناء پر جمعیت علماء اسلام کو 20اپریل کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں 20اپریل کو ہونے والے جلسے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،مراسلے میں کہاگیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی حالیہ لہر کے بعد دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں لہذا 20اپریل کو پشین میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کردیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں