م*بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی اور اہم مہم آج پیر سے شروع ہو گی

ہ*7روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان سے پولیو کے وائرس کو ختم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

U کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی اور اہم مہم 29 اپریل بروز پیر سے شروع ہو گی، 7روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان سے پولیو کے وائرس کو ختم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ جو صوبے میں ظاہر ہونے والے حالیہ پولیو کے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے تناظر میں شروع کی جارہی ہے۔

مہم کے دوران 23 لاکھ95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی یہ خصوصی مہم کوئٹہ سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں سات روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس خصوصی مہم کے انعقاد حالیہ پولیو وائرس کی موجودگی پر کیا جا رہا ہے۔

سید زاہد شاہ نے کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ ماحول میں موجود پولیو وائرس کو قدم جمانے نہیں دیں گے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے بار بار پلانے سے اس وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے والدین سول سوسائٹی، اساتذہ اور علمائ کرام پر خصوصی طور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خصوصی مہم میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔ بچوں کو قطروں سے محروم نہ ہونے دیں تاکہ آئندہ ہمارا کوئی بھی بچہ ہمیشہ کیلئے معذور نہ ہو۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں تین سالوں کے بعد دو پولیوکے کیسز چمن اور ڈیرہ بگٹی سے رواں سال رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ہرطرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں احسن طریقے سے کردار نبھارہے ہیں، معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔سید زاہد شاہ نے مزید کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں 8ہزار 9 موبائل ٹیمیں،837 فکسڈسائٹس اور 541 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں پولیس لیویز اور ایف سی کے جوان فرائض سرانجام دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں