سر یا ب روڈ اور گر دو نو ا ح میں گیس کا بحران شد ت اختیا ر کر گیا ہے جس سے عوا م کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے ، قا سم بلو چ

اتوار 28 اپریل 2024 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس کا شدید بحران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تقریبا ایک ما ہ سے زیادہ عر صہ گز ا ر گیا ہے کہ گیس کی ترسیل وقفے وقفے میں سپلائی ہو رہی ہے اور گیس ر سارا دن بند رہتی ہے جس سے سردی کے ساتھ سکول کے بچوں کو بغیر ناشتے کے اسکول جانا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمیندار روڈ برما ہوٹل، کلی نیک محمد لڑی سریاب مل کلی جاجی منو خان رند چوک کلی کمالو کلی مری چوک رحیم کالونی، کلی در محمد بنگلزی، بشیر چوک عارف گلی، لوڑ کاریز، حق اباد، اور گرد و نواح کے علاقوں میں گیس سپلائی کا شدید بحران جاری ہے۔

(جاری ہے)

شنید میں ایا ہے کہ موجودہ جنرل منجر گیس کا اب ریٹائرمنٹ تقریبا قریب ہے وہ اب سے اپنی کنٹریکٹ کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور حکام بالا کو اپنی سروس کے دوران گیس بچانے کی کریڈٹ لینے کے لئے یہ طریقہ کار شروع کیا ہوا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد مزید سروس میں توصیح مل سکے۔

گیس کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ زینی مریض بن چکے ہیں بار بار شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان غریبوں کی پارٹی شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں