محنت کش طبقہ ملک کا اصل سرمایہ ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

منگل 30 اپریل 2024 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نےکہا ہے کہ محنت کش طبقہ ملک کا اصل سرمایہ ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن کسی بھی دور میں مزدور کے ساتھ یکجہتی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے حالات بدلنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے جس میں 1884 میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز،اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو ایسی تقویت بخشی کہ آج بھی ان کی جدوجہد کو ہر سال عالمی سطح پر یاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ بھی شدید متاثر ہواہے۔ روزانہ بارہ سے 14 گھنٹے کام کرنے والے مزدور کو اتنی اجرت بھی نہیں ملتی جس سے وہ اپنے گھر کی کفالت کرسکے ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ مہنگائی کے تناسب سے ان کی اجرت مقرر ہونی چاہیے اور ان کے حالات بہتر بنانےکے لئے مروجہ قوانین پر سختی سے عملدآمد کیا جائے جبکہ ان قوانین میں مزید بہتری کے لئے فوری اور ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں