کوئٹہ، تربت گرڈسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

منگل 30 اپریل 2024 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) تربت گرڈسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132کے وی تربت گرڈسٹیشن میں نصب 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمرکی جگہ دوگنی استعداد کاریعنی 40MVA کے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کاکام کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یکم مئی صبح11بجے سے 4مئی رات 11بجے تک ٹرانسفارمرکی تبدیلی کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران تربت گرڈسٹیشن کے11کے وی ناصرآباد، ایف سی، آبسر، کیڈٹ کالج اور سائوتھ سٹی فیڈرزمتاثرہوں گے البتہ کیسکوکی جانب سے اس دوران متاثرہ فیڈرزکو متبادل انتظام کے تحت لوڈمینجمنٹ کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں