تربت گرڈاسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

منگل 30 اپریل 2024 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132kVتربت گرڈاسٹیشن میں نصب 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمرکی جگہ دوگنی استعداد کاریعنی 40MVA کے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کاکام کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یکم مئی صبح11بجے سے 4مئی رات 11بجے تک ٹرانسفارمرکی تبدیلی کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران تربت گرڈاسٹیشن کی11Kvناصرآباد، ایف سی، آبسر، کیڈٹ کالج ، ساوتھ سٹی فیڈرزمتاثرہوں گے البتہ کیسکوکی جانب سے اس دوران متاثرہ فیڈروں کو متبادل انتظام کے تحت لوڈمینجمنٹ کے ذریعہ بجلی فراہم کی جائے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں