ژ* قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،میرچنگیز خان جمالی

منگل 30 اپریل 2024 22:55

Wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑاورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلندخان جوگیزئی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے 1972ئ میں ملک کی پہلی لیبر پالیسی کا اجرات کرتے ہوئے مزدوروں کے حقو ق کو تحفظ دیا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1886ئ میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اور اپنے جھنڈوں کو لہو سے سرخ کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کردیا،یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا منشور ہے ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیںملک کے تمام محنت کشوں کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد حل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے محنت کش پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے محدود ہوکر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریںکیونکہ پیپلزپارٹی ہی مزدوروں کو انکا حق دلاسکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں