بلوچستان میں مزدور دوست لیبر پالیسی لائینگے اور مزدوروں کی بہبود کے لیے مختص وسائل انکی بہتری پر خرچ ہونگے ، سر دار غلا م رسو ل عمر انی

بدھ 1 مئی 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی نے عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں مزدور دوست لیبر پالیسی لائینگے اور مزدوروں کی بہبود کے لیے مختص وسائل انکی بہتری پر خرچ ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے نام پر مختص وسائل ہڑپ کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے اور ورکز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی وظائف دیئے جائینگے سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن مزدروں کی فلاح وبہبود کا واضح عکاس ہے جس کے تحت صوبے میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سمیت صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ مزدوروں کے بچوں کو بھی تمام شعبہ ہائے زندگی یکساں ترقی کے مواقع میسر آسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں