ں*حکومت زرعی شعبے کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ، سید عبدالاحد آغا

لله*عین زرعی سیزن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمیندار بلوچستان اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ہیں

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

nکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے نائب صدر سید عبدالاحد آغا نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے میں تباہ حالی سے دوچار زرعی شعبے کو بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید عبدالاحد آغا کا کہنا تھا کہ عین زرعی سیزن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آج صوبے بھر کے زمیندار بلوچستان اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ہیں بلکہ اس سے زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کے معاشی مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جاری دھرنے اور اس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے دھرنے کے شرکا کے جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد کا بھی مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں زراعت جیسے پیداواری شعبے کی ترقی کیلئے اس سے وابستہ افراد کو بیج،کھاد،زرعی لات اور بجلی پر سبسڈی دی جاتی ہے مگر یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے زمینداروں کیلئے سبسڈی کا اعلان تو کردیا گیا ہے مگر انہیں یومیہ صرف چند گھنٹے تک بجلی کی سپلائی کی جا رہی ہے جو مایوس کن ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف موسمی تبدیلیوں نے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے تو دوسری جانب رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موسم سے مطابقت رکھنے والے بیج اور معیاری کھاد کی زمینداروں کو فراہمی بھی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی اسی لئے ملک بھر کے پھلوں اور سبزی جات کے مہینوں تک ضروریات پوری کرنے والے صوبہ بلوچستان میں اب زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں بلکہ اس سے وابستہ 72 فیصد آبادی کا معاشی مستقبل بھی بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان صوبے کی صنعت،تجارت،زراعت،کان کنی،گلہ بانی سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں ہم زمیندار ایکشن کمیٹی کو بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے چیمبر ان کی شانہ بشانہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں