زمینداروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پورے بلوچستان کو سولرائزیشن پر لے جایا جائے ،میر اسد اللہ بلوچ

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ راجی راہشون فرزنِد بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میراسداللہ بلوچ نے زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان سولرائزیشن پر لے جایا جائے صرف 50 ارب روپے کی ضرورت ہے حال ہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان کو بلوچستان کا حق اس دفعہ ملے گا بلوچستان میں اس وقت اگر 30 ہزار زمینداروں کا مسئلہ حل ہو جائے تو اس میں میرا خیال پیپلز پارٹی کی بہت بڑی نیک نامی ہوگی پچھلے ادوار میں وزیراعظم جناب شہباز شریف کو اچھی طریقے سے یاد ہے سیلاب کے دوران بلوچستان کا دورہ کیا 20 ارب روپے کا اعلان کیا اس سے زمینداروں کو کچھ نہیں ملا بلکہ 20 ارب روپے کا نقصان ہوا زمینداروں کے لئے پچھلے ادوار میں جو اعلانات ہوئے اس میں ایک ٹڈی پیسہ بھی بلوچستان کے زمینداروں کو نہیں ملا۔

(جاری ہے)

میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ کی حیثیت سے زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے ساتھ ہوں اور ان کے احتجاجی دھرنے ا مکمل حمایت کرتا ہوں میں نے اسمبلی فلور پر بھی ان کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ کہ پورے بلوچستان کو سولرائزیشن پر تبدیل کیا جائے تاکہ زمینداروں کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو سکے اگر بلوچستان کا ایک مالی سال کا بجٹ زمینداروں کو دیا جائے تو اس میں کوئی نقصان نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ مگر اس کے باوجود بلوچستان کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں