ش*صوبائی وزیر خزانہ سے بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

حکومت کی جانب سے مسلسل پانچ سال سے ویٹرنری ڈاکٹرز کو ایک آسامی بھی نہیں دی گئی ہے ، ویٹرنری ڈاکٹرز

اتوار 12 مئی 2024 20:40

لله*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی سے بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے وفد نے صدرڈاکٹر جاویدزہری کی قیادت میں ملاقات کی اورانہیں ویٹرنری ڈاکٹرزکے مسائل سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدر جاویدزہری نے صوبائی وزیرخزانہ کو بتایاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل پانچ سال سے ویٹرنری ڈاکٹرز کو ایک آسامی بھی نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600سے تجاوز کرگئی ہے اور ہرسال پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں بشمول لسبیلہ یونیورسٹی سے 200کے قریب ویٹرنری ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ محکمہ لائیو سٹاک میں ویٹرنری ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے حکومت سے مسلسل ویٹرنری ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے اورآنے والے بجٹ میں 670ویٹرنری ڈاکٹرز کی سمری محکمہ فنانس میں موجود ہے ۔صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی نے ویٹرنری ڈاکٹرز کے وفد کے مسائل غور سے سنے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ویٹرنری داکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرجاویدزہری اوردیگرنے صوبائی وزیرخزانہ میرشعیب نوشیروانی کاشکریہ اداکیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں