لله*جمعیت نظریاتی بلوچستان کے زمینداران کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے ، عبدالستار چشتی

اتوار 12 مئی 2024 21:00

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے بلوچستان کے زمینداران کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی زندگی کا تمام دارو مدار زمینداری اور زراعت پر ہے بلوچستان ملک کا وہ بدقسمت صوبہ ہے جوملک کے تمام صوبوں سے بڑاہے لیکن وسائل ترقی کے حوالے سب سے پسماندہ صوبہ ہے دوسری جانب سے دو دھائیوں سے بلوچستان کے زمیندار کیسکو واپڈا کے ناجائز لوڈ شیڈنگ اور24گھنٹوں میں چار سے چھ یا آٹھ گھنٹے بجلی کی فراہم کی جارہ ہے وہ بھی کم وولٹیج میں جس سے زمیندار استعفادہ کی بجائے مشنیری وآلہ جات کے جلنے فائدہ کی بجائے عذاب میں مبتلاہے اور پشین کے بہت سے دیہی علاقوں یہ چاریاچھ واٹھ گھنٹے بجلی بھی مختلف سطح پرعلاقوں میں زمیندار نے دودودن پرتقسیم کیاگیاجس سے زرعی علاقوں میں فصلات باغات کھیتی باڑی پانی نہ ملنے سے تباہ ہوتی ہے انھوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی باتوں کی نھیں کردارکے غازی لفظوں کی نہیں عملاً بلوچستان کے تمام زمینداران کے تمام مطالبات کی بھرپورحمایت کااعلان کرتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں