رحیم یارخان، 64 نئے ممبرز کی چیمبر فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،صدر ایون صنعت و تجارت

بدھ 20 دسمبر 2023 18:42

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیمبر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی محمد اقبال نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں 24اکتوبر 2023تا 20دسمبر2023 تک 64 نئی ممبر شپ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی منظوری دے دی جس میں 54 ممبر ایسوسی ایٹ کلاس اور10ممبر کارپوریٹ کلاس سے چیمبر فیملی کا حصہ بنے۔رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پرفارمینس ریویورپورٹ اور ایک سالہ اور تین سالہ پلان آف ایکٹیوییٹز کی منظوری بھی ہاؤس نے دے دی۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں