رحیم یارخان،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

جمعرات 15 اگست 2019 16:46

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) پختون اتحادایسوسی ایشن رحیم یار خان اورعوامی اتحادگروپ کے زیراہتمام سردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ، بادشاہ خان کی زیرقیادت’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی پل پٹھانستان سے شروع ہوکردعاچوک پراختتام پذیرہوئی۔ریلی میں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے خصوصی شرکت کی جبکہ ریلی میں ہزاروں کی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی والے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے۔

اس موقع پرایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید،چئیرمین پختون اتحاد سردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ،چئیرمین عوامی اتحادبادشاہ خان، صدرمجیب خان اورچئیرمین قومی اتحاد دلاورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کسی نے اگرہمارے وطن کومیلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھ پھوڑدی جائے گی ہم افواج پاکستان کے شہداء کو بھرپورالفاظ میں خراج عقیدت اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان اورتمام سیکورٹی اداروں کی بے شمارقربانیوں کے باعث ملک میں امن وامان کی صورت حال قائم ہے۔

(جاری ہے)

مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم ایک آواز بن کر کشمیریوں کے لیے ڈٹ جائے۔ اس موقع پرشایان خان خٹک، اسماعیل خان، غلام نبی، ستارخان، مسعودخان پٹھان، کریم خان، عبداللہ خان، رضوان خان خٹک ودیگربھی ریلی میں شریک تھے،ریلی کے اختتام پرتمام امت مسلمہ، پاکستان، افواج پاکستان اورکشمیریوں کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں