رحیم یار خان، پاک فوج کے شہید جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ لیاقت پور میں سپردِ خاک کر دیا گیا

منگل 26 اپریل 2022 16:55

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) پاک فوج کے شہید جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ لیاقت پور میں سپردِ خاک کر دیا گیا جناح آبادی چک نمبر 19 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کا رہائشی پاک فوج کا نائک محمد ندیم اختر ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ٹریفک حادثہ میں شہید ہو گیا تھا بتایا گیا ہے کہ ندیم اختر فوجی قافلے کے ساتھ ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف آ رہا تھا کہ ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 3 جوان شہید اور 19 زخمی ہوئے ندیم اختر کی میت ان کے گھر پہنچائی گئی جہاں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مولانا حافظ محمد اسلم حنیف نے پڑھائی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی پاک فوج کے جوانوں نے صدر مملکت، آرمی چیف اور کور کمانڈر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، شہید ندیم اختر نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک دوسالہ بیٹی چھوڑی ہے مقامی سماجی کارکن ریٹائرڈ آرمی اہلکار سعید اعظم نے شہریوں کی طرف سے تدفین کے مراحل کی نگرانی کی۔

۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں