رحیم یارخان, ضلع کوکلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈی سی

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:26

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمدجمیل نے کہا ہے کہ ضلع کوکلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں آدم صحابہ مائنر، نوشہرہ مائنر، بلجیئم چوک، لکڑ منڈی چوک، وائر لیس پٴْل، اڈا گلمرگ، فوجی چھائونی چوک سمیت مختلف شاہرات کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے آدم صحابہ مائنر پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جھاڑیوں کی کٹنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کی اور بہترین کام کرنے پر انہیں شاباش دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے گزرنے والی نہروں کو خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ اس میں گندگی پھنکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ مختلف چوراہوں اور شاہرات پر دستیاب جگہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے پھول دار پودے لگائے جائیں۔انہوں نے تجاوزات کے خاتمے سمیت شاہرات کو کشادہ کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں