گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 18 لاکھ ہزار روپے جرمانہ، 129 افراد کو گرفتار کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 مارچ 2024 17:27

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر نادار گھرانوں کو ”نگہبان رمضان پیکج“ کے تحت راشن بیگ کی دہلیز پر فراہمی کا سلسلہ جاری،ضلع میں 2لاکھ92ہزار 652مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کر دیا گیا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے18لاکھ59ہزار جرمانہ، 6مقدمات درج اور129افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ضلع میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت2لاکھ92ہزار652رجسٹرڈ گھرانوں کی دہلیز پر راشن بیگ پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے بھی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔یکم رمضان المبارک سے اب تک ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 22ہزار727انسپکشن کرتے ہوئے گرانفروشی، ذخیر اندوزی، ناپ تول میں کمی، نرخ نامے آویزاں نہ کرنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر517دکانداروں کو18لاکھ59ہزار جرمانہ، 6مقدمات درج جبکہ129افراد کو گرفتار کیا گیا۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں