ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کی سستی روٹی کی فراہمی کے حوالے سےکارروائی ،48خلاف ورزیوں پر95ہزار جرمانہ، 01ایف آئی آر اور6افراد گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 19:57

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان نے سستی روٹی کی فراہم کے حوالے سے کارروائی کرکے48خلاف ورزیوں پر95ہزار جرمانہ، 01ایف آئی آر اور6افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 165ہوٹلز، تندور اور نان شاپس کی وزٹ کیا اور 48خلاف ورزیوں پر95ہزار جرمانہ، 01ایف آئی آر اور6افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو سستی روٹی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں 100گرام روٹی کے نرخ15جبکہ120گرام نان کے نرخ20روپے مقرر کئے ہیں جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ حکومت پنجا ب کے اس اقدام سے عوام براہ راست مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مقررہ نرخوں سے زائد پر روٹی و نان فروخت کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارروائیاں جاری رکھیں گے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں