راجن پور :گندم کی بھرائی کیلئے باردانے کا حصول ناممکن

ہفتہ 2 مئی 2015 14:17

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) راجن پور میں گندم کی بھرائی کیلئے باردانے کا حصول ناممکن ہوگیا، باردانہ من پسند افراد میں تقسیم ہونے کی شکایات پر کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

راجن پور کے فوڈ سنٹرز میں خالی بوریوں کے حصول کیلئے صبح سے شام تک کسان پٹواریوں کی جانب ملنے والے سرٹیفکیٹ کی پرچیاں تھامے گزار دیتے ہیں،مگر ہر روز سنٹرز پر تعینات عملہ اگلے روز پر ٹرخا دیتا ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد میں خالی بوریاں تقسیم کی جارہی ہیں،گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے،وہ کیا کریں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ فوڈ سنٹرز کا عملہ فرضی ناموں پر ٹوکن اجراء بناکر خالی بوریاں مڈل مین کے ہاتھوں فروخت کر رہا ہے،انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ سب ڈرامہ ہے۔فوڈ سنٹرز پر تعینات عملے کا کہنا ہے کہ شفاف قرعہ اندازی کے زریعے باردانہ تقسیم کیا جارہا ہے،جعلسازی کرنیوالے ایک مڈل مین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔کسانوں نے باردانہ کی عدم فراہمی اور من پسند افراد میں تقسیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں