’’ہولی‘‘ کے تہوار کی ابتد ملتان سے ہوئی

بدھ 8 مارچ 2023 11:45

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2023ء) ’’ہولی‘‘ کے تہوار کی ابتد ملتان سے ہوئی -لالہ بالکشن بترہ ابرء کا تعلق ملتان سے تھا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھا۔ لیکن ادیب، شاعر، صحافی اور مورخ بھی تھا۔ وہ ’تواریخ_ملتان‘‘ سمیت کئی کتاب کے مصنف تھا۔ انھوں نے اہل ہنود کے تہواروں کے متعلق ایک دلچسپ کتاب’’ہندووں کے تہوار‘‘ بھی تصنیف کی تھی۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں لکھا ہے کہ ’’ہولی‘‘ کے تہوار کی ابتدا ملتان سے ہوئی تھی۔ ملتان کا راجا ہرنیہ کشیپو اپنے بیٹے پرھلاد کو مارنا چاہتا تھا۔ لیکن اس کی پھوپی ہولکا نے خود جل کر اپنے بھتیجے کو بچایا۔ اس واقعے کی یادگار کے طور پر ہولکا راکھشسنی کے نام سے یہ تہوار موسوم ہے۔ جو سردیوں کے اختتام پر بہار کے مختصر پڑاو اور گرمیوں کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں