رودکوہی سیم نالہ میں نہاتے ہوئے 24سالہ نوجوان ڈوب گیا

منگل 1 اگست 2023 15:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2023ء) رودکوہی سیم نالہ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا۔ ریسکیو1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 ڈاکٹر محمد اسلم نے "اے پی پی" کوبتایا کہ 24سالہ نوجوان شوکت ولد مزاری خان روجھان کے چک دلبر گھلو موڑ کا رہائشی تھا جو رودکوہی سیم نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ڈوبنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی سرچ کرنے کیلئے ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں