راجن پور، پولیس نے مقابلے کے بعد مبینہ دہشتگرد کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا

جمعہ 26 ستمبر 2008 13:45

راجن پور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین6 2ستمبر2008 ) راجن پور میں پولیس نے ایک مقابلے کے بعد مبینہ دہشتگرد کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے پولیس حکام کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پورمیں جمعہ کی صبح پولیس نے ملزم عبدالرحمان موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی حضور بخش کے ساتھ مبینہ طورپر کسی تخریبی کارروائی کے غرض سے راجن پور روڈ پر جارہا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کا تعصب کیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد عبدالرحمان کو دو کلو دھماکہ خیز مواد کیساتھ گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی حضور بخش فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ڈیری غازی خان میں ریلوے ٹریک اوربجلی کی تنصیبات اڑانے اور کئی دوسری تخریبی کارروائیوں میں مطلوب تھا ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات میں جام پور تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کی جارہی ہے-

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں