کاغان رائل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کی جنرل تجمل ثاقب سے اہم ملاقات

جمعہ 13 جولائی 2018 16:31

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) کاغان رائل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کی جنرل تجمل ثاقب سے اہم ملاقات چیئرمین اعجاز اسحاق نے دوران ملاقات بتایا کہ ہماری سوسائٹی بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند منانے اور اُن کو روزگارفراہم کرنے مین بڑا کردار ہے جنرل تجمل ثاقب نے اعجاز اسحاق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگا ر کے حصول سے ملک کی معشیت مستحکم ہو گی اس بھلائی اور خدمت خلق کے کام میں سوسائٹی سے ہر ممکن تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار لیفٹینٹ جنرل تجمل ثاقب نے چیئر مین کاغان سوسائٹی سردار اعجاز اسحاق خان سے ایک ملاقات کے دوران کیا سردار اعجاز اسحاق نے لیفٹینٹ جنرل تجمل ثاقب سے تفصیلی ملاقات کی اور سو سائٹی کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی سردار اعجاز اسحاق نے بتایا کہ سوسائٹی بے روزگار نوجوانوں کو ہنر سیکھا کر اُن کو اندرون و بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ غربت میں کمی لائی جا سکے اور ملک میں خوشحالی آئے لیفٹینٹ جنرل تجمل ثاقب نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں