راولاکوٹ میں المناک حادثہ ،مچھلی شکار کے لیے گئے تین نوجوان دوست تالاب میں ڈوب کر جاںبحق

جمعرات 14 دسمبر 2023 19:52

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) راولاکوٹ میں المناک حادثہ مچھلی شکار کے لیے گئے تین نوجوان دوست تالاب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وادی جبوتہ کے علاقے چھوٹی نکر کے ندیم صدیق اور وقاص مکھن اپنے ریڑھ بن گاؤں سے تعلق رکھنے والے دوست مہران شمریز کے ہمراہ دوچھمبری گاؤں کے تالاب میں مچھلی شکار کرنے گئے رات کو جب وہ واپس نہ آئے تو تشویش بڑھ گئی ایک اور دوست نے انکشاف کیا کہ وہ مچھلی پکڑنے تالاب کی طرف گئے تو شک پیدا ہوا کہ اس تالاب میں ڈوب چکے ہیں رات بھر اور نصف دن کی کوششوں کے بعد جمعرات کی دوپہر تالاب سے مظفرآباد سے آئی ریسکیو ٹیمیں نعشیں نکالنے کامیاب ہوگئیں ایک ساتھ تین جوان جنازے علاقہ میں قیامت برپا کر گئے تینوں متوفیان کی نماز جنازہ آج جمعہ کو آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں