وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت مشن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرظفروال

پیر 18 مارچ 2024 22:43

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنرظفروال فاروق اعظم نےکہاہے کہ ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پرتحصیل ظفروال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت مشن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے، میونسپل کاعملہ شہر کی شاہراؤں، پارکوں، چوراہوں،گلی محلوں دیگر عوامی مقامات اور دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کرکے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگارہا ہے، خراب سڑیٹ لائٹس کو فنکشنل کیا جارہاہےجس سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نمایاں ہورہی ہے اورشہرکی سماجی مذہبی اورصحافتی حلقوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا جارہاہے۔

اسسٹنٹ کمشنرظفروال نےمزیدکہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بلدیہ عملہ سیوریج اور نالوں کی صفائی،پارکوں میں گھاس اور پودوں کی تراش خراش، گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے، سڑکوں کی صفائی ستھرائی،پانی کا چھڑکاؤاورگٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرایا جارہا ہے اس کے علاوہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹ فعال اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اے سی ظفروال نےکہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بلدیہ ایپ پر آنے والی شکایات کو بھی بروقت حل کیا جارہا ہےتاکہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کی جا سکیں۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں