میرپور، لڑکا بن کر شادی کرنے والی نوسرباز لڑکی گرفتار

منگل 16 جنوری 2024 22:34

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2024ء) میرپور آزاد کشمیر میں لڑکا بن کر شادی کرنے والی نوسر باز لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنارکھی تھی لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواکر آگے فروخت کردیتی نرگس اس دفعہ لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتاربھی کرادیا۔

۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکیدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔

(جاری ہے)

متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کینام سے اپنی شناخت بنارکھی تھی اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا نہیں لڑکی ہے لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشددکیا اورکئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کومحفوظ مقام پر منتقل کیاہے۔۔۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں