رائیونڈ،بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں کل یوم تشکر

جمعہ 8 مارچ 2024 22:47

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں آج یوم تشکر؛طارق سعید،ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف کیس ختم کر کے اسے عدالتی قتل قرار دینا چاہئے تھا، رہنماء گذشتہ روز تاروگل میں صوبائی رہنماء پی پی حلقہ168کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق سعید جٹ کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریب جس میں زونل جنرل سیکرٹری خالد محمود بھٹی، استاد عبدالکریم، کی خصو صی شرکت، جیالے اور جیالیوں بھی شریک تھیں،اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری طارق سعید جٹ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیاگیا،ذوالفقار علی بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ہمیں اس بات کی خوشی کے ہمارے لیڈر کے ساتھ شہید کے لفظ کو درست قرار دیا گیا ہے ،اس لیئے آج ہم یوم تشکر منا رہے ہیں ، خالد محمود بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے اوپر لگے ایک داغ کو دھو دیا،صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کر دی، سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، استاد عبدا لکریم نے کہا کہ چار دہائیوں بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کی عدالت میں پہلے اورآج عدالت سے بھی سرخرو ہوئے، انہوں نے کہاکہ نانا کا انصاف آج نواسے کو تاخیر سے ملنا بھی ایک المیہ ہے،آج سپریم کورٹ نے اپنے اوپر لگے پر انے داغ کو دھو دیا ہے،آج پھر جیالے سرخرو اور آمریت کی سوچ کو شکست ہوئی ہے،آج حقیقی معنوں میں جیالوں کی جیت کا دن ہے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں