خواتین صنف آہن،تمام شعبوںمیں انتہائی طاقتور کردار ہے،وائس چانسلرجامعہ پونچھ

جمعرات 23 نومبر 2023 21:03

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں ’’ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان‘‘ کے تعاون سے ’’کشمیر اور فلسطین کی تحریک آزادی میں خواتین کے کردار‘‘کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس سے وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس)،چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈوکیٹ،کمشنر پونچھ ڈویثرن سہیل اعظم ،سیکرٹری سپورٹس اینڈکلچر مدحت شہزاد،ڈی آئی جی پونچھ،ڈی ایس پی ہجیرہ جبین کوثر،جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈوکٹ،صدر ہیومن رائٹس کو نسل آزاد کشمیر اشتیاق احمد،صدر کونسل پونچھ محمد ابراہیم خان،ذوبیہ بابر ایڈوکیٹ،عابدہ آزاد کیانی اور دیگر سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی قریب میں جتنی بھی جنگیں ہو ئیں وہ ساری انسانی حقوق کے نام پر ہوئیں ۔اگرچے ان جنگوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو ئی لیکن جارحیت انسانی حقوق کی آڑ میں ہو ئی ۔انھوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں سمیت تمام شعبہ زندگی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم اور بنیادی ہے۔انسانی حقوق اور ان کے تحفظ کے بارے میں طلبہ کو آگاہ ہو نا چاہیے ۔

انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر کسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں ۔انھوں نے کہا کہ خواتین صنف نازک نہیں بلکہ صنف آہن ہیں گھر سے لیکر ہر ادارے میں ان کا انتہائی طاقتور کردار ہے ۔وہ سوسائٹی کیلئے شو پیش نہیں بلکہ سوسائٹی کا لازمی جزو ہیں ۔مقررین نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بھی ان کے تناسب کے اعتبار سے نمایاں ہو نا چاہیے۔عورت اور مرد ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اس لئے ذندگی کی کسی بھی شعبہ میں خواتین کے کردار کو کم نہیں کیاجا سکتا۔

مسلم امہ کی تاریخ میں جنگوں اور فتوحات میں خواتین کا اہم کردار نظر آ تا ہے ۔ڈی ایس پی ہجیرہ جبیں کوثر نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں خواتین کا کردار روکنے کی کوشش نہیں کر نی چاہیے ۔مختلف شعبوں میں خواتین نے اپنی جدوجہد اور محنت کی بنیاد پر اپنا لوہا منوایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلہ فلسطین کو عالمی تناظر میں دیکھنا ہو گا ۔مسلم امہ کو ایک پیج پر آ نا ہو گا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں