چوہدری لطیف کا دورہ راولاکوٹ ،سردار حسن ابراہیم سے سردار جاوید ابرہیم کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا دورہ راولاکوٹ ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کے گھر جا کر ان کے تایا غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے فرزند سردار جاوید ابرہیم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سردار محمد ابرہیم خان مرحوم سردار خالد ابراہیم مرحوم اور اور سردار جاوید ابرہیم خان مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی سردار جاوید ابرہیم کی سماجی اور تعلیم خدمات پر ان کو بھرپور خراب عقیدت پیش کیا اس موقع (ر) سیکرٹری اور سردار جاوید ابرہیم کے ماموں سردار خورشید خان بھی موجود تھے چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد صدر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ سردار عامر خورشید چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سردار ببرک شریف سردار ثاقب فاروق و دیگر نے بھی اظہار تعزیت کی بعد ازاں چوہدری لطیف اکبر سے سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد کے دفتر میں صدر غازی ملت پریس کلب عابد صدیق سابق صدور سردار راشد نذیر سردار رزاق خان ساجد محمود انور نے ملاقات کی اور ان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے چوہدری لطیف اکبر سے اظہار تعزیت کی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں