تولی پیرریسٹ ہاؤس تعمیرات کا ٹھیکہ،ناقص تعمیرات کمپنی کو بلیک لسٹ کئے جانے کا نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 18:15

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08 ستمبر2016ء) :تولی پیر ریسٹ ہاؤس تعمیرات کا ٹھیکہ ممتاز بلڈرز میرپور اور الائیڈانجینئرنگ کنسلٹنٹ لمیٹڈلاہور کے خلاف ناقص تعمیرات کے حوالے سے بلیک لسٹ کئے جانے کا نوٹس، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کنسیل کر کے نئی کمیٹی بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

s&GAD /A-(6) 2016 نوٹیفکشن کے تحت سابقہ حکومتی نوٹس کو منسوخ کرکے نئے نوٹیفکشن میں حکم صادر کیا گیا ہے کمپنیاں اپنا کام جاری رکھیں نوٹس کے مطابق انکواہری کمیٹی بنا دی گئی ہے اور سابق صدارتی حکم کو منسوخ کیا گیا ہے جس میں مندرجہ با لا کمپنیوں کو بلیک لسٹ کروا دیا تھا اور ان کمپینوں کو کام سے روک دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نوٹس کو معطل کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنا دی ہے جو دونوں فریقین کو سماعت کرنے کے بعد سفارشات وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں