محکمہ زراعت نے بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات بر آمد کرلیں

پیر 16 جولائی 2018 16:56

راولپنڈی 16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات بر آمد کرلیں ۔محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ کے ضلعی انسپکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ناصر مظہر ملک نے اے پی پی کو بتایاکہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجر خان کے نواحی علاقے سکھو میں واقع ایک کریانہ سٹور پر اچانک چھاپہ پار کر بھاری مقدار میں زہلی زرعی ادویات برآمد کر لی اور بغیر لائنسس کے غیر قانونی کاروبار کرنے پر مالک دکان قاسم ضیاء کے خلاف زرعی آڑڈینینس کے تحت تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج کرا دیا ۔

تھانہ مندہ پولیس نے پرچہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ اس موقع پر اسسنٹ ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی نا صر مظہر ملک نے ضلع بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی گزٹ نوٹیفیکیشن کے تحت نئے پنجاب زرعی پیسٹی رولز 2018 کی مکمل پاسداری کرے جن کے تحت سرٹیفیٹیک آف رجسٹریشن سٹاک رجسٹر ، ڈیلر شب سرٹیفکیک اور انوائسز و فروختی کا مکمل ریکاڈ لازم قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد ان قوانین کی مکمل پاسداری کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زرعی آڑینیس و نئے قوانین تجربہ 2018 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں