نئی ٹیرف پالیسی جلد متعارف،

34مختلف ٹیکسوں کو کم کر کے مرحلہ وار8سی10 کی سطح پر لایا جائے گا ، رزاق دائود تجارتی پالیسی کی تشکیل میں کاروباری برادری اور چیمبر آف کامرس کی تجاویز شامل کی جائیں گی پہلے 100د ن میں ایف بی آر میںاہم اصلاحات پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ْایف بی آر سے پالیسی کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس منتقل کیا گیا ہے کاروبارمیں آسانی کے لئے ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں،مشیر تجارت کا راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام " ایمرجنگ پاکستان" تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مشیر صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری رزاق دائود نے کہا ہے کہ نئی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی،34مختلف ٹیکسوں کو کم کر کے مرحلہ وار8سی10 کی سطح پر لایا جائے گا ، تجارتی پالیسی کی تشکیل میں کاروباری برادری اور چیمبر آف کامرس کی تجاویز شامل کی جائیں گی پہلے 100د ن میں ایف بی آر میںاہم اصلاحات پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے،ایف بی آر سے پالیسی کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس منتقل کیا گیا ہے کاروبارمیں آسانی کے لئے ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام " ایمرجنگ پاکستان" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ مضبوط معیشت کو ٹھوس بنیاد میسر آ سکے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے ،معروف بین الاقوامی کمپنیاں، ایکسو موبل ، پیپسی، سوزوکی وغیرہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے خواہشمند ہیںجاپانی سرمایہ کاروں نے کراچی میں اسٹیل مل لگانے کی رضامندی ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے پرانے ایئر پورٹ کی جگہ ایکسپو سنٹر اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے گرڈ اسٹیشن اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ جائز ہے اپنی وزارت کی جانب سے پوری کوشش کروں گا کہ اس پر جلد عمل درآمد ہو، انہوں نے کہا اگلے 30 دن میں واضح فرق سامنے آ جائے گا اور درست سمت میں معیشت چل پڑے گی انہوں نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نمائشوں کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کے کردار کو سراہا وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے اوورسیز ذوالفقار بخاری نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مراعات دے رہی ہے تاکہ وہ قانونی طریقے سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیج سکیں انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہمیں ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھنا ہو گی تاکہ سب کو برابر مواقع ملیں اور ان کے ساتھ یکساں برتاو کیا جائے قبل ازیں صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمرجنگ پاکستان تقریب کا مقصد ملکی معاشی صورتحال،ٹیکس اصلاحات، برآمدات کے فروغ اور پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی تذبذب اور غیر یقینی کا شکار ہے، روپے کی قدر میں کمی ، شرح سوداور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے چیمبر کی مختصر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر برآمدات کے فروغ اور ترقی یافتہ پاکستان کا حقیقی امیج دنیا کے سامنے لانے کے لیے دنیا بھر میں یورپ، سارک ممالک، مشرق وسطی، اور وسطی ایشیا سمیت تمام برا عظمو ں میں " میڈ ان پاکستان" نمائش اور کاروباری کانفرنس کا انعقاد کرتا رہا ہے۔

ملک شاہد سلیم نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار بنایا جائے راولپنڈی میں جدید ایکسپو سنٹر قائم کیا جائے اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو گرڈ اسٹیشن اور رابطہ سڑک مہیا کی جائے سابق صدرسہیل الطاف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پیئرز کو عزت دی جائے، اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون ، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین ، فیڈریشن کے قائم مقام صدر کریم عزیز ملک، مختلف چیمبر ز آف کامرس کے صدور، سفیر، انجمن تاجران کے نمائندے اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں