پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے،میجر جنرل آصف غفور

سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے ،افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پیر 13 نومبر 2017 21:42

پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے،میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے، سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے ،افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے۔ پیر کو مزید ہمارے دو نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرحد کے قریب باڑ لگائی اور نئی پوسٹیں بنائیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے حصے کا کام کیا اور تمام علاقہ کلیئر کرا لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کیساتھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ، کراسنگ پوائنٹ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی طرف تمام فریقین کو مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں