عوام کے تعاون سے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنا ہے، سی ٹی او

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ بدعنوانی (کرپشن)کو عوام کے تعاون سے جڑ سے ختم کرنا ہے‘ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ عوام کو کرپشن سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ براہ راست پولیس کے سینئر افسران کے نوٹس میںدیں یا پھر پنجاب اینٹی کرپشن ڈ یپارٹمنٹ کا ساتھ دیں اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ منعقد کی گئی آگاہی مہم کے دوران کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم اور ایس ایس ڈی او کے ڈائریکٹر سید کوثر عباس بھی موجود تھے یہ آگاہی مہم اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے تعاون سے منعقد کی اس مہم کے دوران راولپنڈی میں چلنے والے رکشوں پر آگاہی بنیرز آویزاں کئے گئے جن پر مختلف سلوگن تحریر تھیں اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم نے کہا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد کرپشن کے خلاف عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے رکشوں پر آگاہی بینرز لگانے کامقصد ہر گلی محلے میں اس پیغام کو پہنچانا ہے اس حوالے سے رکشہ ایک مثبت ذریعہ ہے رکشوں پر لگائے گئے بینرز پر سلوگن تحریر تھیں کہ ’’ کرپشن کے خاتمے کے لئے پنجاب اینٹی کرپشن ڈپیارٹمنٹ کا ساتھ دیں،اگر کوئی بھی سرکاری افسریا اہلکار عوام سے رشوت طلب کرے تو دیئے گئے نمبرز 051-9271961 , 0312-5659603 , 0336-5459843 پر رابطہ کریںعوام کے تعاون سے ہی معاشرے سے بدعنوانی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں