فلودے والے آصف علی زرداری کے لئے اور لندن فلیٹس میاں نواز شریف کے لئے مشکل کا باعث بنے ہوئے ہیں،شیخ رشید احمد

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

فلودے والے آصف علی زرداری کے لئے اور لندن فلیٹس میاں نواز شریف کے لئے مشکل کا باعث بنے ہوئے ہیں،شیخ رشید احمد
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ فلودے والے آصف علی زرداری کے لئے اور لندن فلیٹس میاں نواز شریف کے لئے مشکل کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمدنے منگل کی شام راولپنڈی میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقد ہونے والی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے منور علی شاہ ، ایس ایس پی ریلوے راجہ ظہیراور مسیحی برادری کے راہنما وملازمین بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ فلودے والے آصف علی زرداری کے لئے اور لندن فلیٹس میاں نواز شریف کے لئے مشکل کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی حریفوں کی شکلوں سے لگتا ہے کہ وہ جیل جانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس تقریب میں مدعوکیا۔انہوں نے کہا کہ پچیس دسمبر کو اگر کوئی مسیحی ریلوے کے ذریعے سفر کرنا چاہیے تو اس کی ٹکٹ مفت ہوگی۔انہوں نے کہاہے کہ میرے شہر میں اگر کسی مسیحی بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو میں اس کے لئے حاضر ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ منور علی شاہ نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو 20دسمبر تک پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔انہوں نے پروقار تقریب منعقد کروانے پر مسیحی ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں