بھارت کا ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی مئوثرجوابی کاروائی، 3 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی، چیک پوسٹیں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 19:15

بھارت کا ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، بھارتی چوکی بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی میں کھوئی رتہ سیکٹر اور کھٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا مئوثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے، جبکہ 2 فوجی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فورسز کی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں