جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال،ایرانی وزیرخارجہ کی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف ،تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 مئی 2019 18:23

جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں اور امن کیلئے کردار ادا کریں، ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ خطے کو تمام اطراف سے تصادم سے دور رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پرایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں