پیپلز پارٹی کی طلباء تنظیم پی ایس ایف کے صدر شہباز اعوان کو قتل کر دیا گیا

رہنما پی پی قمر زمان کائرہ اور دیگر کی شدید مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 ستمبر 2019 22:40

پیپلز پارٹی کی طلباء تنظیم پی ایس ایف کے صدر شہباز اعوان کو قتل کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی کی طلباء تنظیم پی ایس ایف کے صدر شہباز اعوان کو قتل کر دیا گیا، رہنما پی پی قمر زمان کائرہ اور دیگر کی شدید مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے طلباء تنظیم کے صدر اور متحرک رہنما شہباز اعوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طلباء تنظیم پی ایس ایف کے صدر شہباز اعوان پر پی پی رہنماوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی جانب سے شہباز اعوان کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس شہباز اعوان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔ جبکہ پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کی طلباء تنظیم پی ایس ایف کے صدر شہباز اعوان کی تفتیش جاری ہے، جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تاہم اب تک واضح نہیں کہ شہباز اعوان کے قتل میں کون ملوث ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں