کروٹ پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکریننگ مکمل

جب تک کرونا وائرس کا چین میں خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک وہ پراجیکٹ پر واپس نہیں آ سکتے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

منگل 28 جنوری 2020 15:30

کروٹ پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکریننگ مکمل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) کروٹ پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکریننگ مکمل کرلیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ کسی بھی چینی باشندے میں کرونا وائرس کے پائے جانے کی تشخیص نہیں ہوئی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے کروٹ منصوبہ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو تسلی سے چیک کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہاکہ نیو آئر پر چین جانے والے باشندوں کو واپس نہیں بھیجا گیا،جب تک کرونا وائرس کا چین میں خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک وہ پراجیکٹ پر واپس نہیں آ سکتے۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں کی دوسری ٹیم کو آزاد پتن بھیج دیا گیا ہے، آزاد پتن میں بھی دوسرے پراجیکٹ پر چینی باشندوں کی اسکینگ کی جائے گی۔ڈی سی راولپنڈی نے کہاکہ آزاد پتن بھی کہوٹہ سے تھوڑا فاصلہ پر واقعہ ہے جہاں سی پیک کا کام جاری ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل کوشش ہے کہ کرونا وائرس کو روکا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بینظیر ہسپتال میں ایچ ڈی یو (ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ) قائم کرکے عملہ تعینات کر دیا گیا ،کرونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں