پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 18:38

پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی
ملتان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ 26 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے سلسلے میں آج ملتان اسٹیڈیم میں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو وہ بھی فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اسکور کو چیز کرنا چاہتے تھے۔ ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 5 کے تیسرے میچ کے سلسلے میں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں