فیملی ہسپتال میں افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمن کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے خدمات کو یو این ایچ سی آرکی تعریف

سلیمہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے زندگی کی ایک نئی امید ہیں، اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کا ٹوئٹ

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمن کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے خدمات کو یو این ایچ سی آر نے سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے اکائونٹ سے سلیمہ کی تصویر اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک ٹوئٹ سامنے آیا میں کہا گیاکہ سلیمہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے زندگی کی ایک نئی امید ہیں۔یادر ہے کہ ڈاکٹر سلیمہ رحمن کا شمار بھی متعدد دیگر افغان مہاجرین میں ہوتا ہے جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں