راولپنڈی،گرفتار کار چور اور کار چور کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالا ملزم بین الاضلاعی جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ نکلے

اتوار 20 ستمبر 2020 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) گرفتار کار چور اور کار چور کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم بین الاضلاعی جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ نکلے، کار چور اور اس کا ساتھی گاڑی چوری، ناجائز اسلحہ، سرقہ اور سرقہ بالجبر مختلف تھانوں کے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کار چور راشد علی کو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے آرہی تھی کہ کار چور کے ساتھی بلال آصف نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار چور راشد، حملہ آور بلال آصف اور اے ایس آئی ذیشان زخمی ہوئے جنہیں برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا، کار چور راشد علی اور اس کے ساتھی بلال آصف کی پڑتال ریکارڈ کرنے پر دونوں ملزم بین الاضلاعی گینگ کے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے، کار چور راشد علی کے خلاف تھانہ کینٹ، ریس کورس، جھنگ بازار اور ملت ٹاؤن جبکہ ملزم بلال آصف کے خلاف نصیر آباد کار چوری، ناجائز اسلحہ،سرقہ و سرقہ بالجبر کے متعدد مقدمات درج ہیں،جن میں وہ چالان بھی ہو چکے ہیں،راولپنڈی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جان کی پرواہ کیے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف برسر پیکار ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں