پاک فوج قومی پولیو اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ حصہ بن گئی،

جنرل قمر جاوید باجوہ کی پولیو سے پاک پاکستان کی تقریب میں شرکت ،سرسبز شاداب پاکستان مہم کے تحت درخت لگایا،آئی ایس پی آر

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) پاک فوج قومی پولیو اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ حصہ بن گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز شاداب پاکستان مہم کے تحت درخت لگائے اور پولیو سے پاک پاکستان کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 2018 سے اب تک 29 ملین درخت لگائے گئے ہیں اور اس مون سون کے موسم میں 5 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔

ایف ڈبلیو او’’گرین موٹر ویز انیشی ایٹو‘‘ کے تحت آئندہ اڑھائی سالوں میں دس لاکھ پودے لگاکر ماحول کو خوشگوار بنائے گی۔ اس پروگرام کے تحت لاہور اسلام آباد موٹر وے (M-2) کے ساتھ 600,000 پودے ، کراچی حیدرآباد موٹروے (M-9) کے ساتھ 180,000 پودے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے (M-11) کے ساتھ 120,000 پودوں اور سوات میں حیرت انگیز 100,000 پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں