ةبھارتی فورسز کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی،فائرنگ سے 65سالہ خاتون زخمی ،آئی ایس پی آر

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:01

yراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2020ء) بھارتی فورسز کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی،بلااشتعال فائرنگ سے جندروٹ سیکٹر کے کٹھار گاؤں کی65سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے جندروٹ سیکٹر کے کٹھار گاؤں کی65سالہ خاتون زخمی ہوگئیں،بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں