جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

منگل 24 نومبر 2020 19:17

جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
راولپنڈی۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲتعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں