آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ ، ادارے کی تیاریوں پر اطمیان کا اظہار

ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا

پیر 18 اکتوبر 2021 21:18

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ ، ادارے کی تیاریوں پر اطمیان کا اظہار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی تیاریوں پر اطمیان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments