پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کر دیا گیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:36

پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بجکر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس بھی دونوں اطراف سے معطل رہی ،پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کوپشاور اور لاہور کے درمیان معطل کردیاگیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی جانیوالی گرین لائن اور تیزگام کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیاگیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں