آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن بحال ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جنوری 2022 19:04

آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2022ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن بحال ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، پشاور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج، ایف سی ، لیویز، خاصہ دار، پولیس اور بہادر قبائلیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں