راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،6گرفتار

قبضہ سی6کلو کے قریب چرس برآمد ، مقدمات درج

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی6کلو کے قریب چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے ملزم طارق سی1کلو200گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم سلیم خان سی1کلو200گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ولید سجاد سی1کلو150گرام چرس، کلرسید اں پولیس نے ملزم اویس علی سے 1کلو50گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم جاوید سے 780گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم حماد زاہد سے 540گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں